جرمنی،14فروری(ایجنسی) آج جرمنی کے دورے پر آئے ہوئے تیونس کے وزیر اعظم یوسف شاہد جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں میرکل اپنے مہمان پر جرمنی میں موجود تیونس کے مہاجرین کی وطن واپسی کے موضوع پر بات چیت کریں گی۔ میرکل نے اپنے ہفتہ وار ویڈیو خطاب میں کہا تھا کہ
تیونس سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی درخواستیں منظور ہونے کی شرح انتہائی کم ہے۔ واضح رہے کہ تیونس ہی سے تعلق رکھنے والے انیس عامری نے برلن کی کرسمس مارکیٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ تیونس کے وزیر اعظم برلن کے وسط میں اُس جگہ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں یہ حملہ ہوا تھا۔ انیس عامری کو جبراً وطن واپس بھیجا جانا تھا تاہم تیونس سے بروقت شناختی دستاویزات نہ پہنچ سکی تھیں۔